علی گل پیر ’’انڈے والے برگر‘‘ کی تلاش میں نکل پڑے
’’انڈے والا برگر‘‘ پاکستانی ایجاد ہے جسے ہائی لیول کے ریسٹورنٹس میں بھی موجود ہوناچاہیے، علی گل پیر
نامور پاکستانی گلوکارعلی گل پیر نے پاکستان کے مشہور ریسٹورنٹس میں جاکر انڈے والا برگر کھانے کی درخواست کی تاہم صرف مکڈونلڈ نے انہیں مثبت ردعمل دیا۔
پاکستانی گلوکار علی گل پیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شہر کے مشہور ریسٹورنٹس میں جاکر انڈے والا برگر کھانے کی فرمائش کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن کسی بھی ریسٹورنٹ میں انڈے والا برگر دستیاب نہیں۔ ویڈیو کا اختتام ایک سوال کے ساتھ ہوتا ہے جس میں پوچھا جارہا ہے کہ آخر علی گل پیر کو انڈے والا برگر کہاں سے ملے گا؟
علی گل پیر نے ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈے والے برگر پر مختصر اور مزاحیہ ویڈیو بنانے کا آئیڈیا ان کا تھا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہوگئی بلکہ ٹرینڈنگ میں بھی آگئی۔ علی گل پیر نے کہا مجھے لگتا ہے ''انڈے والا برگر'' ہمارے یہاں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے اور ہمیں اب اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کیوں صرف بیف برگر، زنگر برگر اور چیز برگر کے بارے میں ہی پوچھا جاتا ہے؟ آخر انڈے والے برگر کے بارے میں کون بات کرے گا جسے سب سے زیادہ نظر انداز کیاجاتاہے؟ انہوں نے کہا کہ مختلف اور بڑے ریسٹورنٹس میں جاکر تلاش کرنے پر بھی انہیں انڈے والا برگر نہیں ملا جس سے انہیں مایوسی ہوئی۔ بالآخر مکڈونلڈ نے میری بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے انڈے والا برگر دیں گے؛ اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو یقین کیجیے کہ میں جرمانے کے طور پر ان سے 1000 بگ میک کے واؤچرز لوں گا۔
آخر میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مجھے ایسا لگتاہے کہ ''انڈے والا برگر'' پاکستانی ایجاد ہے جسے ہائی لیول اور مہنگے ریسٹورنٹ میں بھی موجود ہوناچاہئے۔ کیا علی کومہنگے ریسٹورنٹس سے انڈے والا برگر مل سکے گا؟ ہمیں پوری امید ہے کہ ایسا ہوجائے گا کیونکہ دنیا بھر میں ہمارے انڈے والے برگر کا کوئی نعم البدل نہیں۔