نااہل افراد کو خلاف قانون نوازنے کی شکایات لمحہ فکر یہ ہے ڈی جی نیب بلوچستان
کرپشن ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ڈی جی نیب بلوچستان
ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید کہنا ہے کہ نااہل افراد کو خلاف قانون نوازنے کی شکایات لمحہ فکر یہ ہے۔
کوئٹہ میں کھلی کچہری کے دوران ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہا کہ قومی احتساب بیورو قانون کی حکمرانی، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے، مختلف محکموں میں میرٹ کی دھجیاں اْڑا کر اہل افراد کے مقابلے میں نااہل افراد کو خلاف قانون نوازنے کی شکایات لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان میں میرٹ پر سمجھوتہ نا قابل قبول ہے۔
محمد عابد جاوید نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، بد عنوانی کے مکمل تدارک سے ہی وطنِ عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، کرپشن ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،عوام الناس کی تائید اور معاونت سے ہی کرپشن فری پاکستان کے اہداف کا حصول ممکن ہے۔