کراچی ایئرپورٹ پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کا سامان چوری
صرف ایک شخص کا بیگ کھلا ہوا تھا جس پرشور شرابہ ہوا، ترجمان خلیجی ایئرلائن
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے چند مسافروں نے سامان چوری ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں مختلف چھوٹے الزامات میں گرفتار 48 پاکستانیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے اور بے دخل کیے گئے 48 پاکستانی خلیجی ائر لائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پہنچنے والے چند مسافروں نے ایئرپورٹ پر اترتے ہی شور شرابہ شروع کردیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے بیگز میں سے سامان چوری ہوا ہے، مسافروں نے دوران کنوینر بیلٹ پر اپنے سامان کے اندر سے موبائل سمیت دیگر اشیا کی گمشدگی کی شکایت غیرملکی ایئرلائن کی انتظامیہ سے کیا اور اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان خلیجی ائر لائن کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئی سامان چوری نہیں ہوا، صرف ایک شخص کا بیگ کھلا ہوا تھا جس پرشور شرابہ ہوا، اور مسافروں نے انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہو کر آنے والے مسافروں میں چند کا تعلق کراچی جب کہ باقی اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں، اور آئندہ 2 روز کے دوران سعودی عرب سے مزید رہا ہونے والے پاکستانیوں کا وطن واپسی کا امکان ہے۔