مجرم کون ہے
انسانی تاریخ میں ہونے والے مذہبی خون خرابوں میں ایک اور خون خرابے کا اضافہ ہوگیا۔
15 مارچ کا دن ایسا دن تھا، جس دن ایک انسان نے شیطان بن کر 50 بے گناہ انسانوں کی انتہائی وحشیانہ انداز میں جان لی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں دہشت گرد نے ایک ایسی گن سے جس پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والی جنگوں کی تاریخ لکھی تھی، مسجد میں موجود مسلمانوں پر فائر کھول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50 جیتے جاگتے انسانوں کو لاشوں میں بدل دیا۔
انسانی تاریخ میں ہونے والے مذہبی خون خرابوں میں ایک اور خون خرابے کا اضافہ ہوگیا۔ مذہب کی بنیاد پر خون خرابے کی تاریخ بڑی المناک ہے، اس خون خرابے کی جڑیں سیکڑوں سال کی گہرائی میں پھیلی ہوئی ہیں۔ صلیبی جنگیں ان وحشیانہ جنگوں کا سب سے بڑا اور ہولناک سلسلہ ہے۔ جب ٹی وی پر اس بربریت کی خبریں چل رہی تھیں تو مجھے عبادت گاہوں سے نکلنے والی وہ آگ دکھائی دے رہی تھی جو صدیوں سے انسانوں کو حیوان بناکر ایک دوسرے کا خون بہانے پر اکساتی آرہی ہے۔
اس خونی واقعے کو کسی فرد واحد کی دیوانگی نہیں کہا جاسکتا، یہ مذہب کے نام پر انسانوں کا خون بہانے کا وہ ختم نہ ہونے والا سلسلہ ہے جو بڑے منظم انداز میں ساری دنیا میں مختلف ملکوں میں جاری و ساری ہے۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کرنے والے کو ہم وحشی درندہ کہیں یااسے درندہ بنانے والے اعلیٰ مرتبت نظریہ سازوں کو درندہ کہیں جو معصوم لوگوں کی برین واشنگ کرکے انھیں انسان سے درندہ بنا دیتے ہیں اور ایسی کمین گاہوں میں عام حقائق سے بے خبر انسان ''حصول علم'' کے لیے اپنے معصوم بچوں کو بھیجتے ہیں اور یہی معصوم بچے ان کمین گاہوں سے دہشت گرد بن کر نکلتے ہیں اور اپنے جیسے انسانوں کا خون پانی کی طرح بہاکر اپنے آپ کو اور اپنے مذہب کو رسوا کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی اس رسوائی کی پرچھائیاں نیوزی لینڈ کی شرمسار وزیر اعظم کے چہرے سے عیاں تھیں غالباً اس خاتون وزیر اعظم کا سر ندامت سے جھکا ہوا تھا جو اس سوگ میں سیاہ کپڑے پہن کر مرحومین کے ورثا سے تعزیت کر رہی تھیں، مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کی شرمسار وزیر اعظم کو احساس ہو رہا ہوگا کہ وہ ایک ایسے ملک کی وزیر اعظم کیوں نہیں جس میں وہ شیطان رہتے ہیں جو مذہب کے نام پر بے گناہ انسانوں کو بربریت سے مار کر اپنا مکروہ چہرہ میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔
میں جب ٹی وی کے پروگرام وائلڈ لائف میں درندوں کو کمزور جانوروں کو چیرتے پھاڑتے دیکھتا ہوں تو میری نظر میں نیوزی لینڈ میں خون کی ہولی کھیلنے والے جیسے درندے گھومنے لگتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گردی کا مجرم کیا پیدائشی حیوان تھا یا اسے انسان سے حیوان بنایا گیا؟ میں کراچی میں شاہراہوں کے ساتھ بڑی بڑی نرسریاں دیکھتا ہوں تو میری نظروں میں وہ انسانی نرسریاں گھوم جاتی ہیں جہاں انسانوں کو ان کا برین واش کرکے حیوان بنایا جاتا ہے۔
آدم کو تخلیق کرنے والے رب نے اپنے آپ کو رحمن اور رحیم کہا ہے، کیا اس رحمن اور رحیم کا نام لینے والے انسانوں کو کیا مذہب کے نام پر اس بے دردی سے قتل کیا جاسکتا ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کرنے والے کو میں بے گناہ سمجھتا ہوں، میں 50مسلمانوں کے قاتل کو قاتل نہیں سمجھتا ، میںانسانوں کا قاتل اس انتہا پسند نظریے کو سمجھتا ہوں جس نے اس کو انسان سے حیوان بنایا۔ وہ گورا دہشت گرد انسانوں کا قاتل ہے اور یہ قتل اس نے ساری دنیا کے سامنے اس گن سے کیے ہیں جس پر عیسائیوں اور مسلمانوں کی جنگوں کی تاریخیں لکھی ہوئی ہیں۔ اس سے انتہا پسندؤں کے دلوں میں مسلمانوں کے لیے پلنے والی نفرت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
ہندوستان میں رہنے والے مسلمان جن کی تعداد ہندو اکثریت کے مقابلے میں صرف 12 فیصد تھی یہ بارہ فیصد 88 فیصد ہندوؤں کے ساتھ ایک ہزار سال تک کسی بڑے خون خرابے کے بغیر امن سے رہے جب کہ حکمران بھی مسلمان تھے۔ہمارے محققین جو آلتو فالتو مسائل پر تحقیق کے لیے سر کھپاتے ہیں وہ اس مسئلے پر تحقیق کریں کہ 12فیصد مسلمان 88 فیصد ہندو اکثریت کے ساتھ بغیر کسی بڑے خون خرابے تک ایک ہزار سال تک امن و آشتی کے ساتھ کیسے رہے؟ 1947 میں تقسیم کے موقع پر 22 لاکھ انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح کیوں قتل کردیا گیا؟
70 سال سے کشمیر اور فلسطین میں خون خرابا کیوں جاری ہے؟اس 70 سالہ قتل عام کے عوامل کیا ہیں؟ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان عداوت کی وجہ کیا ہے؟ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نہ ختم ہونے والے تنازع کی وجہ کیا ہے؟ بھارت میں بی جے پی کا کردار کیا ہے؟ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے فروغ کے اسباب کیا ہیں؟ پہلی اور دوسری عالمی جنگوں میں مذاہب کا دخل نہیں تھا، کہا جاتا ہے کہ یہ جنگیں منڈیوں پر قبضے کے لیے لڑی گئیں۔ منڈیوں پر کون قابض تھے؟ منڈیوں پر کون قبضہ کرنا چاہتے تھے یا قبضہ چھڑانا چاہتے تھے؟ اس جنگ کی یا جنگوں کی وجہ اگرچہ مذہبی تقسیم نہیں تھی تو کیا قومی تقسیم نے دنیا میں سب سے بڑے خون خرابے کرائے؟ کیا یہ تقسیم کشمیر اور فلسطین کے خون خرابے کی بنیاد نہیں ہے؟
بات مذہبی حیوانیت سے قومی حیوانیت کی طرف چلی گئی، ان دونوں قسم کی حیوانیت کا ماخذ کیا ہے اور کب تک حیوانیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا؟ نیوزی لینڈ ایک چھوٹا سا ملک ہے جو امن کے ساتھ اپنی قومی زندگی گزار رہا تھا، اس پرامن زندگی میں مذہب کی چنگاری پھینکنے والا کرائسٹ چرچ کا دہشت گرد ہے یا وہ طاقتیں جوان جیسوں کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ گورے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس پر مقدمہ چلے گا ، اسے ممکنہ طور پر سزائے موت دی جائے گی۔ لیکن وہ موت سے نہیں ڈرتا کیونکہ اس کے دل میں مسلمانوں سے نفرت کی آگ جلا دی گئی ہے، اس آگ کی ہر چنگاری سے ایک نیا دہشت گرد پیدا ہوگا، اگر دنیا کو نفرتوں، قتل و غارت سے بچانا ہو تو ان نظریہ سازوں کو ختم کرو جو دوسروں سے نفرت اور دہشت گرد پیدا کرتے ہیں۔