کراچی فائرنگ اور دیگر واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 10افراد ہلاک
بلدیہ میںپولیس اہلکار،جوہرمیںبرطانوی نژادپاکستانی شہری ہلاک،گولیمار،ڈیفنس،بھیم پورہ اورمریدگوٹھ میں بھی ہلاکتیں
NEW YORK:
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میںمذہبی جماعت کے کارکن اورپولیس اہلکارسمیت10افرادہلاک اور2خواتین سمیت8زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر5نیشنل بینک والی گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے50 سالہ گوھرعباس ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی،مقتول بلدیہ ٹاؤن نمبرساڑھے5نادیہ محلے کارہائشی اور ٹریفک پولیس میں اے ایس آئی جبکہ پریڈی ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا، مقتول4بچوں کا باپ تھا،اس کاآبائی تعلق مردان سے تھا،پولیس کے مطابق مذہبی اپنے3بچوں کواسکول چھوڑ کرموٹر سائیکل پرواپس اپنے گھر آرہا تھاکہ گھات لگائے کھڑے ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کر دی جس کے باعث اسے 3 گولیاں لگیں اور موقع پر موت واقعے ہو گئی۔
شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 رابعہ سٹی کے برابر میں واقعے بیت الحنااپارٹمنٹ کے رہائشی50 سالہ فرخ ریحان کوعلاقے کے رہائشی4 افراد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اورفرارہوگئے،ایس ایچ اوشارع فیصل بشیرخان نے بتایاکہ مقتول بیت الحناکے فلیٹ نمبر B/107 کارہائشی اور برطانوی نژادپاکستانی باشندہ تھا،مقتول کے گھروالے برطانیہ میں رہائش پزیرہیں جبکہ وہ گزشتہ 7سال سے اکیلارہائش پزیرتھا۔
رضویہ کے علاقے گولیمار 400 کوارٹر کے قریب پیتل والی گلی میں موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ سیدسرفراز حسین اور35سالہ محمد الیاس زخمی ہو گئے،سرفراز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیامقتول رضویہ نیا گولیمار 100 کوارٹرکارہائشی اورایک بیٹی کاباپ تھا،مقتول مجلس وحدت مسلمین کی ورکنگ کمیٹی کارکن اور2 بھائیوں میں بڑاتھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تمام دکانیں اور دیگر کاروبار بند کرا دیاگیا۔
ڈیفنس11 کمرشیل اسٹریٹ ڈیفنس فیزII ایکسٹینشن پلاٹ نمبر76/C پرواقعے نجی سیکیورٹی کمپنی میں جھگڑے کے دوران ملزم بابرانصاری نے جھگڑے کے دوران42سالہ رمضان کوچھری کے پے در پے وار کر کے ہلاک کردیا،بیچ بچاؤ کراتے ہوئے2 بھائی نثار اوررفیق زخمی ہو گئے،مقتول گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک17مکان نمبر R/1222 کارہائشی اور2 بچوں کاباپ تھا۔نپیئرتھانے کی حدودبھیم پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی علی ہیر ڈریسرپراندھادھندفائرنگ سے دکان کامالک28 سالہ شہزادعلی ہلاک ہو گیا،مقتول بھیم پورہ بارہ امام کارہائشی تھااورکچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی،مقتول کا بھائی عابد عرف ننھامتحدہ قومی موومنٹ کا یونٹ انچارج ہے،مقتول کا آبائی تعلق لاہور سے تھا۔
گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ میں2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے26 سالہ صالح محمدبلوچ ہلاک جبکہ22 سالہ محمدہاشم بلوچ ،ایس بلوچ اور ثاقب بلوچ زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی اسی دوران ایک عمارت کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی،علاقہ مکینوں کی مددسے شناخت27 سالہ انوربلوچ کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او گلبہار رضوان پٹیل نے بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کاتعلق گینگ وار سے ہے، ہلاک ہونے والاصالح محمد جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ کا رہائشی ہے جبکہ انور بلوچ حاجی مرید گوٹھ کارہائشی ہے،انور بلوچ کی لاش کے پاس سے ایک کلاشنکوف بھی ملی ہے۔
پولیس نے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ محمدایوب ہلاک ہوگیا مقتول اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشے میں جارہاتھاکہ کسی بات پر تینوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر رکشا روک گیا محمد ایوب رکشے سے اترکرکسی کو فون کرنے لگااسی دوران رکشے میں سوار ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی ،مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈسے کی گئی جس پراس کا ایڈرس رحیم یار خان کادرج تھا۔
پہلوان گوٹھ میں لوٹ مارکے دوران فائرنگ سے23سالہ احمدفراززخمی ہو گیا،اورنگی ٹاؤن نمبر5میں لوٹ مار کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے23 سالہ اصغرعلی زخمی ہو گیا،شرافی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ سعیدہ زوجہ کاشف زخمی ہو گئی،بلدیہ ٹاؤن نمبر4سوات کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سمینا زوجہ مہدی رضازخمی ہو گئی۔
پاک کالونی تھانے کی حدود ٹرانس لیاری پارک کے قریب روٹ نمبر 20کی بس میں دو ملزمان نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 27سالہ شخص جاں بحق جبکہ 28 سالہ محمد عرفان زخمی ہوگیا ، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال پہنچایا جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا ، پولیس کا کہنا ہے مقتول کی جیب سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے ، پولیس واقعہ کو ڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ، پیر آباد تھانے کے علاقے قصبہ کالونی میں واقع عثمانیہ کالونی کے ایک مکان سے 7 روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔
ڈی ایس پی رستم نواز کے مطابق مکان سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مکان کے اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں ایک لاش پڑی تھی جس کی شناخت 27 سالہ نذیر شاہ کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ مقتول ڈیڑھ ماہ قبل فیصل آباد سے ایک لڑکی کو بھگا کر لایا تھا اور بعدازاں ان کیساتھ ایک کاکا نامی لڑکا بھی رہنے لگا تھا جو گھر سے غائب ہیں اور شبہ ہے کہ انھوں نے ہی نذیر شاہ کو قتل کیا ہے ، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا ۔
گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عابد حسین نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی کی گردن پر گولی لگی ہے اور جبکہ وہ انچولی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔