اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی فوج کو طلب کرلیا گیا
صرف ایک گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 80 جبکہ اسلام آباد میں 190ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھاربارش سے ندی نالے بپھرگئے ہیں جب کہ نالہ لئی میں طغیانی کی باعث انتظامیہ نے ہائی الرٹ کردیا جس کے بعد فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ہونے والی بارش شدت کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے باعث اسلام آباد کی شاہراہ اسلام آباد، شکر پڑیاں، پشاور موڑ، نائنتھ ایونیو، ایمبیسی روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، نالہ لئی میں پانی کی سطح 34 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں 19 اور کٹاریاں میں پانی 24 فٹ تک بلند ہوچکا ہے، پانی کی سطح مسلسل بلند ہونےکے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ، واسا اوردیگر متعلقہ اداروں کوریڈ الرٹ کرکے فوج کوبھی طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ سول ڈیفنس اورریسکیوون ون ٹوٹو کے اہلکارکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پرتعینات کردئیے گئے ہیں۔
فیض آبادانٹرچینج میں پانی بھرگیا ہے جبکہ نائنتھ ایونیوپرکئی، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے راولپنڈی اوراسلام آباد کارابطہ بھی منقطع ہوگیا، سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہونے سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام بری طرح معطل ہوگیا، انتظامیہ کے مطابق محلہ کرتارپور، صادق آباد اورآریہ کے کئی گھروں میں 7،7 فٹ پانی بھرجانے سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا ہے، لوگ جان بچانے کے لیےچھتوں پرپناہ لینے پرمجبورہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صرف ایک گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 80 جبکہ اسلام آباد میں 190ملی میٹر طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی، جڑواں شہروں میں کل بھی موسلادھاربارش کاامکان ہے، جبکہ آج اور کل بالائی پنجاب سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے کئی مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔