گیس چوری مسلم لیگ ق کے سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی سپریم کورٹ سے گرفتار

مہدی حسن بھٹی کے خلاف دوماہ قبل تھانہ سکھیکی میں کروڑوں روپے کی گیس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.

مہدی حسن بھٹی کے خلاف دوماہ قبل تھانہ سکھیکی میں کروڑوں روپے کی گیس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی کوگیس چوری کے الزام میں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔

سپریم کورٹ نے گیس چوری کیس میں ملوث مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کےبعد انہیں کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔


مہدی حسن بھٹی کے خلاف دوماہ قبل تھانہ سکھیکی میں کروڑوں روپے کی گیس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم مقامی عدالت اورہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، ان کے بیٹے شوکت بھٹی بھی گیس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مہدی حسن بھٹی 2008 میں حافظ آباد سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
Load Next Story