دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی وزیر اعظم
وزارت داخلہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بنائی گئی قومی سیکیورٹی پالیسی پربریفنگ دی گئی
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔
وزیر اعظم نواز شریف کے وزارت داخلہ کے دورے کے موقع وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکریٹری داخلہ قمر زمان چوہدری کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بنائی گئی قومی سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دی گئی اور سیکیورٹی فورسز کو لاحق چیلنجز اور وسائل کی کمی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ جس پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے تاہم ملک میں امن کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئی سیکیورٹی پالیسی میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے۔