پنجاب حکومت كا غیر ملكیوں كی حفاظت كیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے كا فیصلہ

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

یوم آزادی کے موقع پر فول پروف سیكیورٹی اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، شہباز شریف فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے صوبے میں غیر ملكیوں كی حفاظت كے لئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے كا فیصلہ کیا ہے۔


لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں غیر ملکیوں کی حفاظت کے لئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کے فیصلے کے ساتھ صوبے میں امن وامان كی صورتحال اور یوم آزادی کے لئے سیكیورٹی انتظامات كا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے كہا كہ غیر ملكیوں كی حفاظت كے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی كی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر فول پروف سیكیورٹی اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور ون ویلنگ كی پابندی پر عملدرآمد كو یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا اس میں کسی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story