اسلام آباد میں زلزلے سے منہدم ہونیوالے مارگلا ٹاورز کا آرکیٹیکٹ یونان سے گرفتار

شیخ عبدو حفیظ پر کئی افراد کی ہلاکتوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔

71 سالہ شیخ عبدو حفیظ کو اتوار کے روز یونان میں ایک جزیرے کے ہوٹل سے مقامی پولیس نے حراست میں لیا۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
اسلام آباد میں 2005 کے زلزلے میں منہدم ہونے والی واحد عمارت مارگلا ٹاورز کا نقشہ تیار کرنے والے برطانوی آرکیٹیکٹ کو یونان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


71 سالہ شیخ عبدو حفیظ کو اتوار کے روز یونان میں ایک جزیرے کے ہوٹل سے مقامی پولیس نے حراست میں لیا، پولیس کے مطابق شیخ عبدو حفیظ پر کئی افراد کی ہلاکتوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ شیخ عبدو حفیظ کو گرفتاری کے بعد یونان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت اس کی ملک بدری کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اکتوبر 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی نے ملک کے شمالی علاقوں میں 73 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے لی تھیں، زلزلے سے اسلام آباد کے ایف ٹین سیکٹر میں واقع 10 منزلہ مارگلا ٹاورز زمین بوس ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں عمارت میں رہائش پزیر 78 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہو گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story