چین میں دھاتوں کی فیکٹری میں دھماکا 7 ملازمین ہلاک
دھماکا اس وقت ہوا جب لوہے کو پگھلانے کے لیے بھٹی میں ڈالا جا رہا تھا
چین میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنگھائی کے نزدیک دھاتیں تیار کرنے والی فیکٹری میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 7 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
دھماکا اس وقت ہوا جب کمپنی میں لوہے کو پگھلانے کے لیے بھٹی میں ڈالا جا رہا تھا، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ شعلے آسمان کو چھونے لگے، فیکٹری کے اطراف کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا جب کہ فیکٹری سے آتش گیر مادہ ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں احتیاطی تدابیر اور سیفٹی کے ضوابط ناقص تصور کیے جاتے ہیں۔ رواں ماہ ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے اس سے قبل شنڈونگ صوبے کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد اور صوبے جیانگسو کی کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 78 افراد ہلاک اور 650 زخمی ہو گئے تھے۔