پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 9،14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کا موقف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، درخواست گزار فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 9, 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے اسے کالعدم قراد دیا جائے۔
Load Next Story