مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا شہبازشریف
قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے، شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے'! حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔