علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے بزنس میں ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
معروف گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی ایکشن کامیڈی فلم 'طیفا ان ٹربل' نے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
علی ظفر اور مایا علی کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم 'طیفا ان ٹربل' گزشتہ سال جولائی میں پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ لازوال اداکاری اور بہترین کہانی کی بدولت یہ فلم باکس آفس پر اپنا لوہا منوانے میں نہ صرف کامیاب رہی بلکہ فلم نے پہلے ہی روز 2 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=jw5dTVTX9zo
فلم 'طیفا ان ٹربل' نے جہاں پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان کی فلم''سات دن محبت ان'' اور معمر رانا کی فلم ''آزادی'' کو پیچھے چھوڑ دیا تھا وہیں اب ایک بار پھر علی ظفر کی اس فلم نے 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے 'جوانی پھر نہیں آنی ٹو' اور 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کو بھی پیچھے دھکیلتے ہوئے بڑا بزنس کرلیا۔
احسن رحیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'طیفا ان ٹریبل' کی کامیابی پر علی ظفر خاموش نہ رہ سکے اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کچھ تصاویر شیئر کرکے کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پرجوش انداز میں لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ 7 ماہ تک سنیما میں رہنے کے بعد ہماری فلم اب تک 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ گلوکار نے ساتھ ہی فلم کی کامیابی کی وجہ شائقین کو قرار دیا۔