پاکستان کرکٹ کپ کا آج آغاز انتظامات مکمل
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کیلیے دو ملین اور ایک ملین رنر اپ کیلیے انعامی رقم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرشفیق احمدکا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاری کے لیے تمام انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
شفیق احمد جی ایم ڈومیسٹک پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کپ ون ڈے کپ ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک اہم ایونٹ ہے، ایونٹ میں ملک کی ٹاپ ٹیمیں قسمت آزمائیں گی انھوں نے کہا کہ کرکٹر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ڈیولپ ہوتا ہے۔
ٹیم بلوچستان کے کپتان اسد شفیق نے کہا کہ کوشش ہے کہ بہتر کارکردگی دکھائیں، ہم نے بھرپور تیاری کی ہے، ہرٹیم اپنے گیم پلان کے تحت میدان میں اترے گی لیکن مدمقابل ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے، ورلڈ کپ سرپرہے۔
فیڈرل ایریازکے محمد نواز نے کہا کہ ہماری اچھی ٹیم ہے ہم چمپیئن رہ چکے ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل یہ ایک اچھا ایونٹ ہے۔ سندھ ٹیم کے کپتان عمر گل نے کہا کہ سب ٹیمیں متوازن ہیں، کوشش ہو گی کہ جونیئرزکیلیے رول ماڈل بنیں، ورلڈ کپ سے قبل اچھا موقع ہے۔
کپتان خیبر پختونخوا سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ کے کھلاڑی اس ایونٹ کا حصہ ہے،کامران اکمل کپتان پنجاب ٹیم نے کہا کہ پاکستان کپ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے ، کھلاڑیوں کیلیے اچھا موقع ہے ، جو اچھی کارکردگی دکھائے گا ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکے گا۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کیلیے دو ملین اور ایک ملین رنر اپ کیلیے انعامی رقم ہے۔
پی سی بی کی لاپرواہی، راولپنڈی اسٹیڈیم کی حالت خراب ہونے لگی
کرکٹ بورڈ کی طرف سے پنڈی اسٹیڈیم میں بھاری تنخواہوں پر ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں لیکن گندگی اور غلاظت کی وجہ سے اسٹیڈیم کی حالت خراب ہوگئی، ملازمین کا کہناہے کہ فوڈ اسٹریٹ کی وجہ سے چوہے کمروں میں داخل ہوجاتے ہیں ہمیں یہاں گرائونڈ کی دیکھ بحال کے لیے رکھا گیا ہے، چوہوں کو ختم کرنے کیلیے بورڈ کی منیجمنٹ کو اقدامات کرنے چاہیے۔
نامکمل میڈیا پویلین کے ساتھ ہی پاکستان کپ کے انعقاد کا فیصلہ
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا شمار ملک کے بہترین کرکٹ گرائونڈز میں ہوتا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل( ر) توقیرضیا کی کاوشوں سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم حکومت پنجاب سے حاصل کیا گیا اور اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیارکے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے خطیررقم خرچ کی گئی اور میڈیا اینڈ کی عمارت کو گرادیا گیا اور اس کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا لیکن 10 برس سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باجود میڈیا اینڈکی3 منزلہ عمارت کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔