وزیر اعظم عمران خان شاہ محمود کے مقابلے میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں
شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں جہانگیر ترین کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، ذرائع تحریک انصاف
تحریک انصاف کے دو بڑے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں۔
"عمران خان کے کون زیادہ قریب ہے؟" اس بات پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان 2013 ء کے انتخابات کے بعد ہی اختلافات شروع ہو چکے تھے جو کئی مواقع پر کھل کر سامنے آتے رہے۔ کئی مواقع پر عمران خان نے مداخلت کرکے دونوں رہنماوں کے درمیان صلح کرائی لیکن اس بار وزیراعظم عمران خان خاموش ہیں۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں جہانگیر ترین کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں نے کھل کر جہانگیر ترین کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پارٹی میں انہی دونوں رہنماؤں کی وجہ سے دو الگ اور واضح گروپس ہیں اور ان میں اختلافات وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں۔