بدین ٹنڈوالہیار زہریلی شراب پینے سے7افراد ہلاک6کی حالت تشویشناک

5 ہلاکتیں کڑیو گنہورمیں ہوئیں، پولیس کا چھاپہ، 5 گیلن شراب برآمد، ٹنڈو الہیار میں ہلاک شدگان کی تعداد 9ہو گئی.

پولیس کا چھاپہ، 5گیلن شراب برآمد،2ملزمان گرفتار، ٹنڈو الہیار میں ہلاک شدگان کی تعداد 9ہو گئی

بدین اور ٹنڈو الہیار میں زہریلی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک جبکہ6 تشویشناک حالت کے باعث اسپتالوں میں داخل کرا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل گولارچی کے شہر کڑیو گنہور کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے 5افراداصغر پاگارو، محمد خاصخیلی، اصغر نظامانی، جانی بجارو اور جبار شیخ ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔


دوسری جانب ٹنڈوالہیار ضلع میں بھی زہریلی شراب پینے سے مزید2 افراد پھتو کبوتریا اور نار گولاریا ہلاک ہو گئے۔ ضلع ٹنڈو الہیار میں گزشتہ 10 روز میں کچی و زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جب کہ پولیس اس بارے میں لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔

دوسری ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی نے ایس ایچ او کڑیو گنہور طیب ملاح کو معطل کر کے رضا نظامانی کو نیاتھانیدار مقرر کیا ہے، جب کہ واقعہ کے بعد کھور واہ شہر میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر5گیلن کچی شراب برآمد کر کے 2 ملزمان اصغر رند اور عیسیٰ رند کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story