اصغر خان عمل درآمد کیس میں وزارت دفاع سے دوبارہ رپورٹ طلب

کیس بند نہیں کررہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا، سپریم کورٹ

پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کیا جائے، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس میں وزارت دفاع سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الا حسن پر مشتمل بینچ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔


وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ 16 مارچ کو رپورٹ جمع کرا دی تھی۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ رپورٹ ریکارڈ پر نہیں دوبارہ جمع کروائیں، میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا، ایف آئی اے جس راستے پر لے کر جانا چاہتی ہے اس راستے پر نہیں جائیں گے، ہم کیس بند نہیں کر رہے، مرحلہ وار کیس کو لے کر چلیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ نشاندہی کی جائے کہ بینک اکاوٴنٹس کون چلا رہا تھا، کون سا ریکارڈ موجود نہیں، پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کیا جائے، جو ریکارڈ ملا نہیں وہ کس کے پاس ہونا چاہیے، رقم لینے سے انکار کرنے والوں کا نام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔
Load Next Story