سمندری ہوائیں چلنے سے کراچی میں گرمی کا پارہ معتدل ہوگیا

بدھ کو شہر کا مطلع خشک رہنے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی حالیہ لہرکو فضاؤں میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ(ہائی پریشر) قرار دیا تھا۔: فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال شہر کا درجہ حرارت پھرسے کم ہوگیا، شہر میں گرمی کا پارہ 36 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرمیں جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہیں، جن کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں، سمندری ہواؤں کی بدولت گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں گرمی کا پارہ معتدل ہوگیا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت 84 اور شام کو 52 فیصد ریکارڈ ہوا۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اور رواں ہفتے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 39.5، 38.5 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا، جس کی وجہ سے دن کے وقت شدید گرمی کی کیفیت طاری رہی۔ گرمی کی حالیہ لہرکو فضاؤں میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ(ہائی پریشر) قراردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کے بجائے بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں غالب رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع خشک رہنے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Load Next Story