ضمنی انتخابات انچارج فوجی افسران کو مجسٹریٹ کا اختیار دیدیا گیا

ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 42 نشستوں پر 537 امیدوار مد مقابل ہونگے، الیکشن کمیشن

فوجی افسران مذکورہ قانون کی شق 80، 82 اے، 83، 84، 85، 86 اور 87 کے تحت انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دینے کے مجاز ہوں گے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 22 اگست کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 42 نشستوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات مسلح افواج کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیاردے دیا۔


الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی کے ایکٹ مجریہ 1976 کے تحت پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات فوج کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار دیا ہے، فوجی افسران مذکورہ قانون کی شق 80، 82 اے، 83، 84، 85، 86 اور 87 کے تحت انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دینے کے مجاز ہوں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 42 نشستوں پر 537 امیدوار مد مقابل ہونگے، قومی اسمبلی کی 16 'صو بائی اسمبلی کی 26 نشستوں پر ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہوں گے۔
Load Next Story