نمایاں کارکردگی کی حامل 79 شخصیات کو اعزازت دینے کی منظوری

ملالہ یوسف زئی کوستارہ شجاعت ،زہرہ شاہد حسین اور پروین رحمن کو تمغہ شجاعت دیا جائیگا

صحافی ولی بابر، منیرحسین کوتمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائیگا، 23 مارچ کو اعزازات دیے جائینگے۔ فوٹو: فائل

SYDNEY:
صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کے مشورے پر تعلیم ،انجینئرنگ ،سائنس ،قلم کاروں اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی 79شخصیات کو جشن آزادی کے موقع پر مختلف قومی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

کراچی میں قتل ہونے والے صحافی ولی خان بابر کو پرائڈ آف پرفارمنس ،تحریک انصاف کی مرحومہ خاتون رہنما زہر ہ شاہد حسین کو تمغہ شجاعت اور ملالہ یوسف زئی کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا ۔ان شخصیات کو آئندہ برس 23 مارچ کو قومی اعزازات دیے جائیں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق قومی اعزازات میں شعبہ سائنس میں ڈاکٹر سید خورشید حسنین (نیچرل سائنس (فزکس)کو (ستارئہ امتیاز )، ڈاکٹر محمد عارف چوہدری ( سائنس ، کیمسٹری) ڈاکٹر حامد سلیم (سائنس پلازمہ فزکس)کوبہترین پرفارمنس، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی (ـپلانٹ بائیوٹیکنالوجی / ایگریکلچر ، بائیو ٹیکنالوجی اور جینٹک انجینئرنگ)،ڈاکٹر امین بادشاہ (سائنس کیمسٹری)،ڈاکٹر جیسمین شاہ (کیمسٹری) ،پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف حفیظ ،(ایگریکلچر بائیوٹیکنالوجی)،پروفیسر ڈاکٹر اظہار حسین (سائنس ،فارماسٹیوکل،کیمسٹری/ ہائیر ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹر) کو تمغہ امتیاز ڈاکٹرمحمد مجاہد (میٹریل انجینئرنگ) کو تمغہ حسن کارکردگی ، تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارئہ امتیاز جبکہ حسن شاہ نواز زیدی کو آرٹس اینڈ ڈیزائنگ میں تمغہ حسن کارکردگی میں نوازا جائے گا۔

تعلیم کے شعبہ میں ہی کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹر شریف اللہ خان اور ریسرچ کے شعبہ میں ڈاکٹر اختر نعیم خان ، مسز نورمہ فرنینڈس اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال احمد کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ آرٹس لٹریچر اور کھیل کے شعبوں میں شاہد عبداللہ اور استاد شفیق الزماں خان کو تمغہ حسن کارکردگی جبکہ مسرت مرزا ، استاد نذیر گل، نجات بی بی ، راجا بھائی جان، میا ں غلام محمد جاندھیر اور قمر علی بروہی کو آرٹس کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمغہ حسن امتیاز سے نوازا جائے گا۔ تمغہ خدمات کیلیے (Ms. Park Kyo Soon (Esther))کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ہلال امتیاز سے ظفر اقبال کو لٹریچر کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر نوازا جائے گا جبکہ لٹریچر کے شعبے میں ہی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شہزاد احمد مرحوم اور ڈاکٹر طارق رحمن کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔




لٹریچر کے شعبے میں آغاسلیم ، پروفیسر ڈاکٹر تبسم کشمیری، پروفیسر ولی محمد خان سیال کاکڑ، یونس جاویداور علی محمد خراسانی کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم ، قلندر شاہ لکیاری ،غوث بخش صابراور افضال مراد کو تمغہ امتیاز لٹریچر کے شعبے میں دیا جائے گا۔ صحافتی شعبہ میں تمغہ پاکستان (Ms. Zhao Qiao)کو دیا جائے گاجبکہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے وسیم احمد کو تمغہ امتیاز سے نوازہ جائے گا۔ پاکستان میں عوامی خدمت اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی مختلف شخصیات کو ہلال پاکستان ، ستارہ پاکستان ، ستارہ خدمت، تمغہ خدمت اور تمغہ قائد اعظم سے نوازا جائے گا۔

مذکورہ شخصیات میں ( Wang Yi،Gen. (R) C. S. Weerasooriya، Bruno Eduardo Rodriguez Parrila، Wang Dejie،Prof. Kazuyuki Moriyama)شامل ہیں، عوامی خدمت کے شعبے میں غلام محمد ناز اور ڈاکٹر عبدالتواب خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے پرسمیعہ نورین شہید اور عبدالمنصور کاکڑ شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے دیگر میں محمد بشیر شہید،ملک تاج محمد خان شہید، محمد رفیق ،حاجی فضل کریم شہید، محبت علی انڑ ، بلقیس شہید، حیات اللہ شہید، نعیم اللہ شہید، ڈاکٹر شبیر احمدمگسی اور انور میر شہید شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے 14شخصیات کو قومی اعزازات سے نواز نے کی بھی منظوری دی جن میںعطاالحق قاسمی کو ہلال امتیاز، احد خان چیمہ ، سید ارشاد حسین راشد ، اورنگزیب لغاری، خالد احمد، ولی خان بابرشہید، ذیشان عباسی، ایوب خان عرف ایوب خاور، ڈاکٹر بخت جمال اور ڈاکٹر محمد نعیم کو اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا جبکہ فیاض سنبل شہید کو ہلال شجاعت ، ہلال خان مرحوم اور ملالہ یوسف زئی کو ستارہ شجاعت دیا جائے گا۔

دیگر شخصیات میں ڈاکٹر علی حیدر مرحوم کو تمغہ امتیاز ، سماجی کارکن پروین رحمن شہید اور زہرہ شاہد حسین شہید کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے معروف صحافی اور قلم کار عرفان صدیقی کو ہلال امتیاز،محمد عاشق چوہدری کو ستارہ امتیاز ،فوٹو جرنلسٹ اظہر حسین جعفری ،مرحوم معروف صحافی منیر حسین ، نذیر لغاری اور پاکستان ایئر فورس سے ریٹائرڈ افسر سیسل چوہدری کو انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔ دریں اثنا صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سمری پر55پولیس افسران اور اہلکاروں کوبھی قائد اعظم پولیس میڈل اور صدارتی پولیس میڈل دینے کی منظوری دیدی ہے۔جن پولیس افسران اور اہلکاروں کیلیے قائد اعظم پولیس میڈلز اور پریذیڈنٹ پولیس میڈلزمنظور کیے گئے ہیں ان میں حیرت انگیز طورپر سندھ پولیس کا کوئی اہلکار یا افسر شامل نہیں۔
Load Next Story