سرحدی تنازعے پر فہم وفراست دکھانا ہوگی شیخ رشید

بھارت جنگ کا راستہ اختیار نہیں کریگا مگر ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

بھارتی حکمراں اور فوج آرمی چیف جنرل کیانی کواچھی طرح جانتے ہیں،صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعے پر حکومت کوفہم وفراست سے قدم اٹھانا ہوگا۔

انھوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کاراستہ اختیارنہیں کریگامگر دشمن سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ نواز شریف حکومت کوسرحدی تنازعے کے پیش نظرانتہائی فہم وفراست سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس وقت ہم مسائل کاشکار ہیں۔ سرحدوں پر ہلکی پھلکی پاک بھارت موسیقی چل رہی ہے۔




اگر بھارت بھاری ہتھیار ٹیسٹ کرتا ہے توپھر ہمیں بھی بھاری ہتھیار بروئے کار لانا ہوں گے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی حکمران اورفوج ہمارے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کواچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ مشرف دورمیں بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں اور اب وہ فوج کے سربراہ ہیں۔
Load Next Story