گیس چوری کا الزام سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی گرفتار
مہدی حسن بھٹی پرگیس چوری کاالزام ہے اورہائی کورٹ سے ان کی درخواست ضمانت خارج ہوچکی ہے۔
گیس چوری کے الزام میں سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی کوضمانت کی درخواست مسترد ہونے پرسپریم کورٹ کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔
مہدی حسن بھٹی پرگیس چوری کاالزام ہے اورہائی کورٹ سے ان کی درخواست ضمانت خارج ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ(ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف گیس چوری کے الزام میں حافظ آبادمیں مقدمہ درج کیاگیا ہے کہ وہ چوری کی گیس سے 3سی این جی اسٹیشنز چلا رہاہے جس سے حکومت کوہر مہینے کروڑوں روپے کانقصان پہنچ رہاہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائراپیل کی گزشتہ روز جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس گلزاراحمد پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔