بدین پولیس نے اسکول میں تھانہ بنا لیا والدین اور طلبہ پریشان
بدین پولیس پوسٹ کی پرانی عمارت مسمار ہوئی تو پرائمری اسکول کو ہی پولیس پوسٹ بنا لیا گیا۔

یونین کونسل سیرانی میں1917 ء میں قائم کی گئی پولیس پوسٹ کی عمارت خستہ حال ہونے کے باعث گزشتہ سال مسمار ہو گئی تھی جس پر پولیس نے قریب واقع شہید ارباب علی بوائز پرائمری اسکول کے ایک کمرے میں پولیس پوسٹ قائم کر لی، جہاں ایک طرف جرائم پیشہ افراد سے نمٹا جاتا ہے تو دوسری جانب پولیس اہلکاروںنے اسکول کے کمرے میں ہی چارپائیاں لگا کر اپنی رہائش گاہ بھی بنا لی ہے۔
اسکول میں تھانے کے قیام سے جہاں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے وہیں بچوں پر بھی بُرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں لیکن متعلقہ حکام نے اسکول سے تھانہ ختم کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ جس کے باعث والدین اور طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔