بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں 357 دیہات کے کنکشن منقطع
حسیکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
LONDON:
حسیکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹنڈو الہیار، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، ٹھٹھہ، بدین و دیگر شہروں سے25 لاکھ 78 روپے کے واجبات وصول کیے گئے جبکہ 357 گائوں کی بجلی منقطع کی گئی۔
حیسکو کی چھاپہ مار ٹیم نے چیکنگ کے دوران ماتلی سب ڈویژن کے علاقے کڑیو گنہور میں بجلی چوری کرنے پر ایک کاٹن فیکٹری اور3 رائس ملوں کے کنکشن منقطع کر دیے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ39 ہزار565 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ فیکٹری مالکان نے جمع کرا دیا۔
علاوہ ازیں3 رائس ملوں کے مالکان کے خلاف ٹنڈو غلام حیدر تھانے پر ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کر دیے گئے جبکہ ایک رائس مل کے مالک نے جرمانے کے 6 لاکھ 56 ہزار272 روپے ادا کر دیے۔