نفرت اور تعصبات کے خاتمے میں ہی ملک کی بقا ہےکشور زہرا

پاکستان کی بقا اس میں ہے کہ اس قتل عام کو روکا جائے اورفرقہ واریت کا خا تمہ کیا جائے،کشور زہرا۔

قائدمتحدہ نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ آہنگی برقرار رکھنے میں اہم کردار اداکیا فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی شعبہ خواتین کا اجلاس خور شید بیگم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی اراکین کمیٹی اور خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نفرت اور تعصبات کے خاتمے میں ہی ملک کی بقا ہے۔


قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ انسانیت پر ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کی ہے اور ملک بھر میں فرقہ وارانہ آہنگی برقرار رکھنے میں اہم کردار اداکیا، خواہ ظلم و زیادتی ہندوئوں کے ساتھ ہو ،عیسائیوں کے ساتھ ہو یا کسی بھی قومیت ، مذہب ،رنگ و نسل یا فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ہو ، انھوںنے کہا کہ الطاف حسین ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورعوام کے درمیان اتحادویکجہتی کیلیے کوششیں کررہے ہیں تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے بچایا جاسکے، الطاف حسین نے ہی ہمیشہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا۔

انھوںنے کہا کہ قائد تحریک نے اہل ِ تشیع پر ہونے والے مظالم پر بھر پور احتجاج کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی بقا اس میں ہے کہ اس قتل عام کو روکا جائے اورفرقہ واریت کا خا تمہ کیا جائے،انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے تمام تر مخالفت کے باوجود ہمیشہ قوم کو حقائق سے آگاہ کیا تاکہ قوم صحیح اور درست فیصلہ کرسکے ، حقائق چھپانے والے عوام کے دشمن ہیں ۔
Load Next Story