طالبان کا خوف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پرچم کشائی کی تقریب میں عدم شرکت
وزیراعلیٰ ایک اہم اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے، شوکت یوسفزئی
یوم آزادی کے موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا میں پرچم کشائی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے طالبان کے خوف سے شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے پرچم کشائی کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں منعقد ہوئی جس میں میڈیا کو دعوت کے باوجود شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک طالبان کے خوف کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے تاہم شوکت یوسف زئی نے اس بارے میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ ایک اہم اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یوم آزادی کی یہ پہلی تقریب تھی جسے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جناح پارک سے پولیس لائنز منتقل کردیا گیا تھا۔