لائن آف کنٹرول پر امن کے لئے موثر اقدامات کیلئے تیار ہیں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر

لائن آف کنٹرول کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے بھارت کی جانب سے بھی اقدمات کئے جانے چاہئیں،پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے تناؤ اور بھارتی جارحیت کے باعث لائن آف کنٹرول پر فوجی دستے ہائی الرٹ ہیں,سلمان بشیر۔ فوٹو : فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی فوجیوں کے قتل میں ملوث نہیں جب کہ ہم لائن آف کنٹرول پرحالات معمول پرلانے اور امن کے لیے موثر اقدامات کے لئے بھی تیار ہیں۔


نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی فوج ملوث نہیں ہے، پاکستان لائن آف کنٹرول پرحالات معمول پرلانا چاہتا ہے اور امن کے لیے موثر اقدامات کرنے کے لئے بھی تیار ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی منصب کو دونوں ممالک کے درمیان موجود میکنزم کے استعمال کا پیغام بھجوایا ہے تاہم پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال معمول پر لانے کےلئے بھارت کی جانب سے بھی اقدمات کئے جانے چاہئیں۔

سلمان بشیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول میں پائی جانے والی کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باعث ورکنگ باؤنڈری میں بھی فوجی دستے ہائی الرٹ ہیں اور اس کشیدگی کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story