بنگلا دیشی گلوکار نے ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے گانے کی پوری ویڈیو ہی چرالی
ماضی میں پاکستانی گانے اور فلمی سین ہو بہو کاپی ہوتے رہے ہیں
بنگلا دیشی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی فلم''لوڈ ویڈنگ'' کے گانے کی پوری ویڈیو ہی چرالی۔
بالی ووڈ پاکستانی گانے چرانے اور بغیر اجازت انہیں اپنی فلموں میں شامل کرنے کے لیے بدنام تو ہے ہی تاہم اب بنگلا دیشی فلم انڈسٹری نے بھی پاکستانی گانے چرانے شروع کردئیے ہیں۔ اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی جہیز جیسے سماجی مسئلے پر مبنی فلم ''لوڈ ویڈنگ'' نے جہاں پاکستانی شائقین کے دل جیتے وہیں فلم کے ایک گانے کی ویڈیو بنگلا دیشی گلوکار کو اتنی بھائی کہ اس نے پوری کی پوری ویڈیو ہی چرالی۔
https://www.youtube.com/watch?v=7ODrsDrl3qk
ماضی میں پاکستانی گانے اور فلمی سین ہو بہو کاپی ہوتے رہے ہیں تاہم اب ایک بنگلا دیشی گلوکارشاہد نے ''لوڈ ویڈنگ''کے گانے ''کچھ نہ کریں''کی ویڈیو ہو بہو کاپی کرلی تاہم بیک گراؤنڈ میں گانا مختلف ہے۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/shahid.official.page/videos/356211064981117/"]
اس بارے میں فلم''لوڈ ویڈنگ''کے ہدایت کار نبیل قریشی نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا۔ یاد رہے اس سے قبل نبیل قریشی ہی کی ہدایت میں بننے والی فلم''ایکٹر ان لا''کو بھی بھارتی مقامی اوریا زبان میں کاپی کرلیاگیاتھا جب کہ بالی ووڈ فلم''بتی گل میٹر چالو''بھی فلم''ایکٹر ان لا''کی کاپی تھی۔