بوئنگ طیارے کا مہمان صرف ایک مسافر
اسکریمنتس نامی شہری نےلیتھونیا کے دارالحکومت سے اٹلی کے شہر برگامو تک کا فضائی سفر اکیلے مسافر کے طور پر کیا
یورپی ملک لیتھونیا کے ایک خوش قسمت مسافر نے 188 نشستوں والے بوئنگ طیارے میں اکیلے سفر کے مزے لوٹ لیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھونیا کے ایک شہری کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بوئنگ 737-800طیارے کا اکلوتا مہمان بن گیا، اسکریمنتس نامی شہری نےلیتھونیا کے دارالحکومت ولینس سے اٹلی کے شہر برگامو کا تک کا فضائی سفر اکیلے مسافر کے طور پر کیا۔
متعلقہ ٹریول ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس نے اٹلی سے مسافروں کے ایک گروہ کو واپس لانے کے لیے طیارہ چارٹرڈ کیا تھا تاہم خالی پرواز اٹلی لے جانے کی بجائے یک طرفہ روٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا لیکن صرف ایک مسافر نے ٹکٹ حاصل کی ۔
اکلوتے مہمان نے طیارے میں ایک سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ 2 گھنٹے سے کم کا یہ سفر زندگی کا یادگار ترین لمحہ بن گیا۔