امیتابھ کی فلم ’’ستیا گرہ‘‘ کا نیا ٹریلر اور ڈائیلاگ پرومو جاری

بچن اور کپور خاندان میں تلخیاں رفع دفع ہونے کے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

ستیا گرہ میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کے ساتھ اجے دیوگن،ارجن رامپال،منوج باجپائی اور امریتا را اہم کردار ادا کررہے ہیں،فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوگئی جسکے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔


فلمساز و ہدایتکار پرکاش جھا کی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم''ستیا گرہ'ڈیموکریسی انڈر فائر''کا نیا ٹریلر اور ڈائیلاگ پرومو جاری کردیے گئے ہیں۔تامل فلم ''کو''کی ریمیک ستیا گرھا'ڈیمو کریسی انڈر فائر میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کے ساتھ اجے دیوگن،ارجن رامپال،منوج باجپائی اور امریتا را اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جسکوپرکاش جھا کے ساتھ رونی سکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔
Load Next Story