جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

احتساب عدالت کے جج نے تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج نے تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ٹرائل شروع کردیا اور تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مختص لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیرقانونی پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جعلی اکاؤنٹس کیس؛ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریفرنسزکی منظوری دے دی

اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی اکاؤنٹس کیس میں بننے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں 172 افراد کا نام دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
Load Next Story