ورلڈ ایتھلیٹکس آئرلینڈ کے روبرٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا
18 برس بعد ملک کا تیسرا طلائی تمغہ، ریزوف دوسرے اور جیرڈ تیسرے نمبر پر رہے
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آئرلینڈ کے روبرٹ ہیفرنان نے 50 کلومیٹر واک میں ٹائٹل جیت لیا۔
آئرلینڈ نے تیسری مرتبہ ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا، 35 سالہ روبرٹ گذشتہ برس منعقدہ لندن اولمپکس میں اسی کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن پر آئے تھے، لیکن اس مرتبہ انھوں نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا، انھوں نے ماسکو میں سیزن کی بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 37 منٹ56 سیکنڈز میں طے کیا، روس کے میخائل ریزوف نے دوسری پوزیشن پائی، انھوں نے فشنگ لائن تک پہنچنے میں 3 گھنٹے 38 منٹ 58 سیکنڈز صرف کیے، آسٹریلیا کی جانب سے دو مرتبہ کے اولمپک سلورمیڈلسٹ جیرڈ ٹیلینٹ نے برانز میڈل اپنے قبضے میں کیا۔
انھوں نے فاصلہ 3 گھنٹے 40 منٹ03 سیکنڈز میں طے کیا، روبرٹ نے اپنے ملک کے لیے ورلڈ ایونٹ میں 18 برس بعد کوئی طلائی تمغہ جیتا، ان سے قبل سوئیڈن میں منعقدہ 1995 کے ایڈیشن میں ان کی ہموطن سونیا اوسولوین نے 5 ہزار میٹر ریس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ان سے 30 برس قبل 1983 کے ہیلنسکی ( فن لینڈ ) ایونٹ میں آئرلینڈ کیلیے پہلا طلائی تمغہ ایمون کوگلان نے 5 ہزار میٹر ریس میں ہی جیتا تھا، روبرٹ کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر کی جیت کا منظر دیکھنے کیلیے موجود تھیں، کامیابی کے بعد روبرٹ نے کہا کہ یہ فتح میرے اور آئرش عوام کیلیے یکساں اہمیت رکھتی ہے، میں گذشتہ برس لندن اولمپکس میں چوتھے نمبر پر رہا تھا اور اس برس میں انجرڈ نہیں ہوا اور میں ٹائٹل جتینے کی بہتر پوزیشن میںتھا، میں نے اس ریس کیلیے بھرپور تیاری کی تھی۔