پاکستان ون ڈے کپ بلند حوصلہ بلوچستان نے سندھ کو شکست دیدی

سندھ کی ٹیم کو 72 رنز سے شکست، عمر صدیق اور عمر امین کی ففٹیز ضائع، فاتح سائیڈ کے عمر اکمل 99 رنز پر آؤٹ

سندھ کی ٹیم کو 72 رنز سے شکست، عمر صدیق اور عمر امین کی ففٹیز ضائع، فاتح سائیڈ کے عمر اکمل 99 رنز پر آؤٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ون ڈے کپ میں بلند حوصلہ بلوچستان نے دوسری دیوار بھی گرادی اور سندھ کی ٹیم کو 72 رنز سے شکست ہوگئی۔

پاکستان ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 72 رنز سے شکست دے دی، یہ اس کی لگاتار دوسری فتح ہے، عمر گل کی قیادت میں میدان سنبھالنے والی سندھ کی ٹیم 347 رنز ہدف کے جواب میں 44.2 اوورز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی، عمر صدیق نے 88 اور عمر امین نے 60 رنز بنائے، عامر یامین 46 اور احسان علی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد نے 3 اور عرفان نے 2 وکٹیں لیں۔


اس سے قبل بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 346 رنز بنائے، اویس ضیاء کے صرف 13 رنز پر عاشق علی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد ذیشان اشرف اور کپتان اسد شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 100 رنز جوڑے تاہم دونوں نعمان علی کی وکٹ بن گئے، ذیشان 75 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے، اسد شفیق نے 47 بالز پر 53 رنز بنائے، ان کی اننگز میں2 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ فواد عالم 24 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر آصف علی کی وکٹ بنے، دوسرے اینڈ پر موجود عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 99 رنز پر راحت علی نے انھیں بولڈ کردیا، انھوں نے 66 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکے اور 7 چوکے جڑے، آخر میں عماد بٹ 42 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
Load Next Story