پاکستان بھارت ایٹمی جنگ کے خدشات منڈلارہے ہیںامریکا

کشمیراوردہشتگردی کاکوئی تعلق نہیں،کشیدگی کے خاتمے کیلیے مذاکرات کیے جائیں،محکمہ خارجہ

کشمیراوردہشتگردی کاکوئی تعلق نہیں،کشیدگی کے خاتمے کیلیے مذاکرات کیے جائیں،محکمہ خارجہ فوٹو : فائل

امریکا نے پاک بھارت کشیدگی کے حل کے لیے اپناخصوصی نمائندہ تعینات کرنے کسی بھی خیال کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں امریکی سفیروں نے اس ایشوکے حل کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری حارف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگومیںکہاکہ ہم پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کے حل کے لیے صرف مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ کریں۔




انھوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اوردہشتگردی کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے اور دونوں الگ الگ مسائل ہیں۔کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کواپنی ذمے داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ نبھانی چاہئیں۔
Load Next Story