نو منتخب صدرنے حلف برداری سے قبل ہی احکام دینا شروع کردیے

ایوان صدر میں طویل عرصے سے تعینات اہم افسران کو محکموں میں واپس بھیج دیا

ایوان صدر میں طویل عرصے سے تعینات اہم افسران کو محکموں میں واپس بھیج دیا فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
نومنتخب صدرممنون حسین نے آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ہی ایوان صدر میں طویل عرصے سے تعینات بعض اہم افسروں کو ان کے اپنے محکموں میں واپس بھجوانے اور کنٹریکٹ پر تعینات افسروں کے کنٹریکٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

یوان صدر کے سینئر حکام نے ان پر عمل درآمدشروع کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق نومنتخب صدر ممنون حسین نے ایوان صدر کے سینئر حکام سے کہا ہے کہ صدر کے چیف سیکیورٹی افسر کرنل بابر اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کمانڈر قاضی عامرسمیت ایسے تمام افسروں کو ان کے حلف اٹھانے سے قبل ہی تبدیل کردیا جائے اور ان کی جگہ نئے افسروں کاتقررعمل میں لایا جائے۔




جس پرایوان صدر کے سینئرحکام نے کارروائی شروع کر دی ہے،دریں اثنا ایوان صدر میں کنٹریکٹ پر تعینات افسروںکو بھی نو منتخب صدرکا پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ نئے صدر کے عہدے سنبھالنے سے قبل ہی رضا کارانہ طور پرمستعفی ہوجائیں ورنہ حکومت ان کا کنٹریکٹ منسوخ کردے گی، صدر کے سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے بھی نو منتخب صدر نے مشاورت شروع کردی ہے اس ضمن میں وہ جلد وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کر کے سینئر افسروں کے نام منگوائیں گے جن سے ایک افسرکی سلیکشن کرکے اس کی تقرری کی درخواست کرینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story