قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا دورہ جی ایچ کیو منسوخ

آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیتے۔

آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیتے۔

لاہور:
قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا دورہ جی ایچ کیو منسوخ ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو 8 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرنا تھا جہاں پاک فوج کے سربراہ دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیتے تاہم اب یہ دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد علی خان کو کرنا تھی۔ سیکرٹری دفاعی کمیٹی نے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے جی ایچ کیو کے دورے کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔
Load Next Story