گھانا کا ’’واٹر مین‘‘ 60 سیکنڈ میں ایک گیلن پانی پی کر واپس نکال دیتا ہے
ڈکسن اوپونگ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ کئی ٹیلنٹ شوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔
یوں تو انسانی معدہ ایک لیٹر کی مقدار میں پانی کو اپنے اندر سمیٹ سکتا ہے لیکن گھانا سے تعلق رکھنے والا غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایک شخص4.5 لیٹر پانی محض 90سیکنڈ میں پی کر منفرد انداز میں منہ سے باہر نکال دیتا ہے۔
واٹر مین کے نام سے مشہور 46 سالہ ڈکسن اوپونگ پانی کی کئی بوتلیں ناصرف نہایت کم وقت میں اپنے حلق میں انڈیلتاہے بلکہ فوراً ہی معدے میں جمع تمام پانی منہ سے ایک پچکاری کی صورت میں باہر بھی نکال دیتا ہے۔ ایک فوارے کی طرز پر منہ سے پانی کا بلند اسپرے کرتا یہ شخص ایک منٹ کے اندر اندر ایک گیلن پانی پی سکتا ہے ۔ وہ ورلڈ ریکارڈبنانے کے ساتھ ساتھ کئی ٹیلنٹ شوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔