نو عمر بھتہ خور اور قتل کی وارداتوں میں ملوث5ملزمان گرفتار
14سالہ سمیر پٹنی تاجر سے بھتہ لینے آیا تھا، ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے، جہانگیر کو ماڑی پور ٹرک اڈے سے گرفتار کیا گیا۔
ISLAMABAD:
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نوعمر بھتہ خور ، قتل کی 100 سے زائد وارداتوں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے،سول اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے میں ملوث6 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے14سالہ سمیر پٹنی کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایمپریس مارکیٹ میں پولٹری کے تاجر شفیع محمد سے بھتہ وصول کرنے آیا تھا، پولیس کے مطابق سمیر پٹنی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھتے کی رقم لینے آیا تھا ، ملزمان نے تاجر سے10لاکھ روپے طلب کیے تھے، بات چیت کے بعد4لاکھ روپے میں معاملہ طے ہوا ، ملزمان جیسے ہی رقم لینے آئے پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان پولیس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جوکہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا ، ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی ۔
علاوہ ازیں ماڑی پور پولیس نے ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر عرف مرتضیٰ ولد شفیع الدین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک سیون ایم ایم رائفل ، ایک ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کرلیے ، پولیس کے مطابق ملزم کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس بس پر حملے کے ملزم کامران عرف مادھوری کا ساتھی ہے جبکہ گذشتہ برس متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی لیاقت قریشی کے قتل سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کرنے کی 31 وارداتوں میں ملوث تھا۔