بھارتی جارحیت کیخلاف کل یوم احتجاج منایا جائیگا جماعت اسلامی
جلوس نکالے جائیں، بھارتی قونصل خانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے، عوام سے اپیل
جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ 16اگست کوبھارتی اشتعال انگیزی، سرحدوں کی خلاف ورزی اور مصرمیں پرامن مظاہرین پر مصری فوج کی فائرنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے.
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کوبڑی رعونت سے ٹھکرا دیاہے ۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے لیکن بھارت نے اسے ہماری کمزوری سمجھ رکھا ہے، ان حالات میں ضروری ہے کہ پاکستان کے غیور عوام حکومت پر دبائو بڑھانے اور بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف یوم احتجاج منائیں، اس روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں اور پاکستانی شہروں میں موجود بھارتی ہائی کمیشنزکے سامنے بھی احتجاج کیا جائے.
دریں اثنا منورحسن نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیلنے والے جنرل سیسی نے ایک بار پھرمصری عوام پر فوجی عذاب مسلط کردیا ہے، اس سے پہلے منصورہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اقتدار کی ہوس نے 66سال سے قوم کواس کی منزل سے دور رکھا ہوا ہے حالانکہ قوم نے پاکستان کو اس کی حقیقی منزل اسلامی انقلاب سے ہمکنار کرنے کے لیے عظیم جدوجہد کی ہے۔