کراچی میںجزیرہ نما’’بنڈل آئی لینڈ‘‘ آبادکرنیکامنصوبہ تیار4سال میں مکمل ہوگا

یہ منصوبہ 4 سال تک مکمل کیاجائے گااور اس سے پاکستان کو20 سے 25 ارب ڈالرکا ریونیو ملے گا.

یہ منصوبہ 4 سال تک مکمل کیاجائے گااور اس سے پاکستان کو20 سے 25 ارب ڈالرکا ریونیو ملے گا.

ڈیفنس کراچی کے قریب واقع بنڈل آئی لینڈ کوآبادکر نے کامنصوبہ تیار کر لیا گیا ہے 2600 ایکٹر پر مشتمل اس اراضی پر 6 ہزارکے قریب کمرشل و رہائشی پلاٹ بنائے جائینگے۔


اس اہم منصوبے کا ٹھیکہ کسی ملکی تعمیراتی کمپنی کے بجائے عالمی شہرت کی حامل غیرملکی کمپنی کو دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماضی میں15، 16 سال قبل بھی اس جزیرہ نمابنڈل آئی لینڈکوآبادکر نے کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا تھا جو بیوروکریسی کی مخالفت پر تاخیرکاشکارہوگیاتھا تاہم موجودہ حکومت نے اس غیرآباد لیکن منافع بخش اراضی کوآبادکرنے کا منصو بہ بنایا ہے اوراس کے لیے سخت سے سخت سیکیورٹی بھی حکومت کی جانب سے فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انتہائی اہم محل وقوع کا یہ منصوبہ 4 سال تک مکمل کیاجائے گااور اس سے پاکستان کو20 سے 25 ارب ڈالرکا ریونیو ملے گا،وزارت نے عالمی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنیوں سے بنڈل آئی لینڈ منصوبے بارے ابتدائی بات چیت کاعمل بھی شروع کردیاہے۔
Load Next Story