ہری پور مسافر کوچ اور دکار میں تصادم ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا جب مانسہرہ سے پشاور جانیوالی تیز رفتار کوچ نے سامنے سے آنے والی کارکوٹکر ماردی
ہری پورجی ٹی روڈ شاہ مقصود کے مقام پر مسافر کوچ اورموٹرکارمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2نوجوان زخمی ہوگئے ۔
حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب مانسہرہ سے پشاور جانیوالی تیز رفتار مسافر کوچ EKH-5521 نے شاہ مقصود کے مقام پر سامنے سے آنیوالی موٹر کار BSA-6621کوٹکر ماردی اورکار میںسوارتمام افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ گھرکا سربراہ فضل اللہ ولد شریف اللہ، اس کی اہلیہ جمیلہ بیٹیاں سمعیہ، نفیسہ، اور ایک ماموں زاد بہن سمرہ بی بی ولد محمدسعید جاں بحق ہوگئے جبکہ فضل اللہ کے 2 بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے امدادی کاروائیوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں سمیت دیگر اسٹاف کو بھی طلب کر کیا گیا ۔ بد قسمت خاندان عرصہ داز سے واہ کینٹ میں رہائش پذیر تھا اور بدھ کواپنے آبائی گائوں مانسہرہ جارہا تھاکہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔