ہمایوں سعید نے فلم ’پراجیکٹ غازی‘ میں کام کرنے کی وجہ بتا دی

ہمیں اس طرح کی مزید سائنس فکشن فلمیں بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ہمایوں سعید

ہمیں اس طرح کی مزید سائنس فکشن فلمیں بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ہمایوں سعید (فوٹو: فائل)

معروف اداکار ہمایوں سعید نے ایکشن سے بھرپور فلم 'پراجیکٹ غازی' میں کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم 'پراجیکٹ غازی' میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ 'پراجیکٹ غازی پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں کام کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس فلم میں نوجوان اداکار تھے اور دوسری وجہ انڈسٹری کے ہدایت کار بھی تھے جوکہ اس طرح کی فلمیں دیکھنے کے بعد دیگر اور فلمیں بھی بنائیں گے اس ضمن میں ہمیں اُن کی حمایت بھی کرنی چاہیے۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ فلم 'پراجیکٹ غازی' اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں کوئی گیت وغیرہ نہیں ہیں اور نہ ہی میں اس میں ایک سے زائد اداکاراؤں کے ساتھ ہوں، ہمیں اس طرح کی مزید سائنس فکشن فلمیں بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ''پراجیکٹ غازی'' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ''پراجیکٹ غازی'' میں ہمایوں سعید، شہریار منور اور سائرہ شہروز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کو دو سال قبل جولائی 2017ء میں ریلیز کیا جانا تھا جس کا باقاعدہ طور پر پریمیئر بھی ہوچکا تھا تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکا۔ دو سال کی طویل تاخیر کے بعد فلم ریلیز ہونے کے بعد بھی شائقین کی اُمیدوں پر پوری نہ اترسکی۔
Load Next Story