’’وزیراعظم آفس میں 4 اے سی دیوار میں لگانے کا 2 لاکھ سے زائد بل‘‘
وزیر اعظم آفس کے تمام الیکٹریکل ورک کے ذمے دار ایس ڈی او ریاض چیمہ کو دفترکی مفت لیبر بھی دستیاب ہے, ذرائع
وزیر اعظم آفس کیلئے پی ڈبلیو ڈی کے ایس ڈی او (الیکٹریکل) نے پہلے سے موجود 4 ایئرکنڈیشنرز کو اسٹور سے اٹھا کر محض دیوار میں نصب کرنے کا بل 2 لاکھ 15 ہزار روپے منظوری کیلیے پیش کر دیا جس پر وزیر اعظم آفس کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی کو باقاعدہ شکایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کے تمام الیکٹریکل ورک کے ذمے دار ایس ڈی او ریاض چیمہ کو دفترکی مفت لیبر بھی دستیاب ہے مگر انھیں اپنے الیکٹریشن کی مدد سے ان چاروں ایئرکنڈیشنرزکو محض دیوار میں نصب کرکے بجلی کا کنکشن دینا تھا جس کا انھوں نے محکمانہ منظوری کیلیے2 لاکھ 15 ہزار روپے کا بل پیش کر دیا، اس بل کی منظوری پر مامور وزیر اعظم آفس کے حکام نے اس اندھیر نگری کی باقاعدہ تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی میاں مسعود اخترکوکر دی ہے، تقریباً 2 ہفتے گزر جانے کے بعد تاحال وزیر اعظم آفس کو ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کے جواب کا انتظار ہے، معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی او ریاض چیمہ تقریباً 2 سال کے عرصہ سے وزیر اعظم آفس کے تمام الیکٹریکل ورک کے انچارج ہیں۔