پی سی بی نے پاکستان کپ کے پرفارمرز کو جھوٹی آس دلا دی

 23پلیئرزمیں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں،17یا18رکنی اسکواڈانگلینڈجائے گا،ایم ڈی

 23پلیئرزمیں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں،17یا18رکنی اسکواڈانگلینڈجائے گا،ایم ڈی۔ فوٹو: فائل

PARIS:
پی سی بی نے پاکستان ون ڈے کپ کے پرفارمرز کو جھوٹی آس دلا دی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کے دوران ہی آسٹریلیا سے سیریز کیلیے تجرباتی اسکواڈ کا اعلان کیا،قومی ٹیم نے کلین سوئپ کی خفت اٹھائی، انضمام الحق نے بعد ازاں یہ اعلان بھی کیا کہ پاکستان ون ڈے کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو ورلڈکپ کیلیے زیر غور لائیں گے۔

عمر اکمل اور وہاب ریاض سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم میں نظر آنے والے کئی کرکٹرز امیدواروں میں شامل تھے،مگر ایونٹ کے آغاز میں ہی ورلڈکپ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی، یوں عملی طور پر پاکستان ون ڈے کپ اپنی کشش کھوبیٹھا ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے کنڈیشننگ کیمپ کیلیے 23ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا،دیگر ملکوں میں فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں،پاکستان ون ڈے کپ میں کسی نے عمدہ کارکردگی دکھائی تو کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں، سلیکٹر وسیم حیدر بھی یہی بات کرچکے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ فٹنس مسائل اور انجریز ہوسکتی ہیں،اس لیے ورلڈکپ سے قبل دورئہ انگلینڈ کیلیے 17یا 18رکنی اسکواڈ روانہ ہوگا،کھلاڑیوں کو وہاں 11میچز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز میں بعض پلیئرز کو معمولی انجریز اور تھکاوٹ کی وجہ سے آرام دیا، میگا ایونٹ کیلیے ٹیم تازہ دم اور تیار ہوگی۔

 
Load Next Story