کتب میں پاکستان اور دنیا کے غلط نقشے شائع کرنے کا نوٹس
خارج نہ کرنے پر مقدمہ، گرفتاری اور جرمانہ ہو سکتا ہے، سروے آف پاکستان کی تنبیہ
سروے آف پاکستان نے پرائیویٹ اور سرکاری درسی کتب میں پاکستان، پاکستان کے ریجنز اور دنیا کے غلط اور غیر مصدقہ نقشے شائع کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
سروے آف پاکستان کی طرف سے ایسے تمام اداروں، ٹیکسٹ بک بورڈز کو تنبیہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں انھیں غلط اور غیر مصدقہ نقشے فوری واپس لینے،کتب سے خارج کرنے کی ہدایت کی گئی اور تنبیہ کی گئی ہے کے ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سروئینگ اینڈ میپنگ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی جس کے تحت مقدمہ، گرفتاری اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سروے آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پاکستان، اضلاع،صوبوں ،ریجن اور دنیا کے نقشوں کی اشاعت صرف اس کا استحقاق ہے کوئی پرائیویٹ یا دوسرا سرکاری ادارہ کوئی نقشہ تیار نہیں کرسکتا، تمام غلط اور غیر مصدقہ نقشے فوری ختم کیے جائیں۔