بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا پسند نہیں لیکن پیازخریدنا پسند ہے

بھارت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے پياز خريدی جائے گی

بھارت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے پياز خريدی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
لائن آف كنٹرول پر كشيدگی كے باوجود بھارت پاكستان سے اپنی ضرورت پوری کرنے كے لئے پياز خريدنے كا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں بھارتی تاجروں نے پاكستانی پياز كے تاجروں سے رابطے كرلئے ہیں۔

ميڈيا رپورٹس كے مطابق بھارتی حكومت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے آئندہ بڑی مقدار ميں پياز خريدی جائے گی، بھارتی حكومت نے فيصلہ كيا ہے كہ لائن آف كنٹرول پر کشیدہ صورتحال کے باوجود پاكستان سے پياز درآمد كركے ملک میں اس کی قلت كو پورا كيا جائے گا۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ہر بار الزام الٹا پاکستان پر لگایا جارہا ہے لیکن اب ضرورت پڑنے پر بھارت ہم سے تجارت کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

 
Load Next Story