پری پیڈ سمز بند نہیں کرینگے رحمن ملک پاسپورٹ کی مدت 10سال کرنے کا اعلان

وقت آنے پر شمالی وزیرستان میں ایکشن ہوگا ، بدرالدین حقانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں،لاہور ائیرپورٹ پرگفتگو

وقت آنے پر شمالی وزیرستان میں ایکشن ہوگا ، بدرالدین حقانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں،لاہور ائیرپورٹ پرگفتگو۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے پاسپورٹ کی میعاد 5سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے کا اعلان کر دیا ، اطلاق 15ستمبر سے ہو گا ۔ اس بات کا اعلان انھوں نے ہفتہ کولاہورائیرپورٹ پر آئی بی ایم ایس (انٹیگریٹٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انھوںنے کہا کہ آئی بی ایم ایس سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف انسانی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ یہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کوتوڑنے میں بھی مدد دے گا۔ انھوںنے کہاکہ ائیر پورٹس پرعوام کی سہولت اورکرپشن کی روک تھام کیلیے ایف آئی اے، کسٹمز اور اے ایس ایف کے افسران پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جائے گی ۔ لاہورائیر پورٹ پر سیکیورٹی اورامیگریشن کیلیے نادراکے الگ الگ کائونٹرزقائم کیے جائیںگے ۔


انھوںنے کہاکہ دیسی ساخت کے بم دھماکے موبائل فون کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔انھوںنے کہاپری پیڈ سمز بندکرنے کانہیں کہا بلکہ جعلی اورفرضی ناموںوالی سمیں بندکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔دہشت گردی کے نیٹ ورک کوتوڑنے کیلیے ملک بھر میں تمام غیرقانونی موبائل فون سمز اوربغیر شناختی دستاویزات کے جاری کیے گئے۔کنکشنزکوبند کردیاجائے گا۔شاہراہ قراقرم پر بسوں پر حملے کرنے والوںکودیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم دیاہے ۔

وقت آنے پرشمالی وزیرستان میں ایکشن ہوگا۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ پاکستانی ایجنسیاں سو رہی ہیں ،وہ پوری طرح بیدارہیں ، کسی بھی قسم کی جعلسازی روکنے کیلیے پوری صلاحیت موجودہے ۔انھوںنے کہا کہ امیگریشن ڈیٹاسسٹم بنانے میںنادرا کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ۔آئی این پی کے مطابق رحمٰن ملک نے کہاکہ افغان بارڈرپرموجود دہشت گرد پاکستان میں کارروائیاںکر رہے ہیںاورہم نے مداخلت کرنے والے ممالک کووارننگ دی ہے کہ وہ بازآجائیںورنہ ان کے ملک میں جا کر ان کو بے نقاب کروںگا ۔

ہماری حکومت آخری مراحل میںنہیں بلکہ آنے والی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہے ،ادارے ایک دوسرے پر برتری اورایک دوسرے کوہینڈزاپ کرانے کے بجائے ملکی مفادمیں ملکرچلیں ۔ این این آئی کے مطابق رحمٰن ملک نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بدرالدین حقانی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story