کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے پلاسٹک بیگز کیخلاف ’’طبل جنگ‘‘ بجا دیا
پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے کمرشل مارکیٹوں میں بینرز آویزاں، کاغذ کے تھیلے استعمال کرنے کی ترغیب
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے کمرشل مارکیٹوں میں بینرز آویزاں کرنا شروع کردیے۔
کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق سی بی سی کی حدود میں واقع تمام کمرشل مارکیٹوں بشمول سپراسٹورز کے باہر اسٹیکر اور بینرز آویزاں کردیے گئے،جس کے تحت پلاسٹت کے بیگ کا استعمال ترک کرنے اور متبادل کے طورپر کاغذ کی تھیلیوں اور بڑے سائز کے تھیلے استعمال کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے اورسی ویو سمیت کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں موجود تمام رہائشی علاقوں میں آگاہی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، کیونکہ یہ عمل اس وقت ہی کامیاب ہوگا جب گھریلو صارف اور دکاندار دونوں ہی اس عمل کی پابندی کریں۔
سی بی سی کے مطابق کل (پیر)سے رہائشی وکمرشل علاقوں میں میگا فون کے ذریعے اعلان جبکہ پمفلٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا،جو 10اپریل تک جاری رہے گا،جس کے بعد دوسرے مرحلے میں متعین کردہ ٹیموں کے ذریعے پابندی پر عمل نہ کرنے والوں سے متعلق سی بی سی عملے کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کے مطابق ایک ہزار سے 20ہزارروپے تک کے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ماحولیات کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بننے والے شاپنگ بیگ کے استعمال کو روکنے کے لیے عدالتی (مجسٹریٹ)کے اجازت نامے کے بعد دکانوں اورسپر اسٹورز کو سیل کرنے کے مرحلے پر عمل شروع کیا جائے گا۔