خلا نوردی کے لیے جدید غبارہ ایجاد

چار افراد کے سفر کی قیمت تقریباً 95 ہزار پاؤنڈ ہوگی۔

بارسلونا کی زیرو ٹو گریویٹی (Zero2gravity) نامی کمپنی نے خلا نوردی کے شوقین افراد کے لیے چھ افراد کی گنجائش والا ایسا جدید غبارہ تیار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

آسمان کی وسعتیں چھونا انسان کی ازل سے خواہش رہی ہے۔

لیکن اب اسپین کی ایک کمپنی نے اس دیرینہ خواہش کی تکمیل ممکن بنادی ہے۔ بارسلونا کی زیرو ٹو گریویٹی (Zero2gravity) نامی کمپنی نے خلا نوردی کے شوقین افراد کے لیے چھ افراد کی گنجائش والا ایسا جدید غبارہ تیار کیا ہے جس میں بیٹھ کرسیاح نہ صرف زمین کے گرد چکر لگا سکتے ہیں بلکہ سورج اور ستاروں کو بھی ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کی ترجمان اینلی شوئن میکر (Annelie Schoenmaker ) کا کہنا ہے کہ سیاح اس کیپسول نماجدیدغبارے میں کھڑے ہوکر کھانے کے علاوہ 15 اسکوائر میٹر چوڑی کھڑکیوں سے زمیں اور خلا کاخوب صورت نظارہ بھی کر سکے گے۔ جب کہ 30 سیکنڈ کے لئے وہ بے وزنی کے تجربہ کرتے ہوئے کیبن میں تیرنے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔




انہوں نے کہا کہ ہم 2015 میں تجارتی بنیادوں پر یہ پروگرام شروع کردیں گے۔ چار افراد کے سفر کی قیمت تقریباً 95 ہزار پاؤنڈ ہوگی۔ شوئن میکر نے بتایا کہ ہر چیز ہم اپنے کلائنٹ کی مرضی کے مطابق ترتیب دیں گے اور جو سیاح زیادہ پرائیویسی چاہتے ہیں ان کے لئے ہم کیبن میں پارٹیشن بھی کرسکتے ہیں۔

واضح ہے کہ یہ کمپنی زیرو گریویٹٰی،ایٹموسفیرک سائنس ،خلا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کے لیے خلامیں جانے کے خواہش مند سائنس دانوں کو تحقیق کے لیے جدید غبارے فراہم کرتی ہے ۔
Load Next Story